پاکستان

مسئلہ کشمیر و فلسطین پر عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی حیران کن ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

مسئلہ کشمیر و فلسطین عالم اسلام کا مسئلہ ہیں جس پر خاموشی دین اسلام سے غداری ہے

شیعت نیوز :مسئلہ کشمیر و فلسطین پر عالم اسلام کی خاموشی بھارتی و اسرائیلی تسلت کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔مسلم ممالک کے سربراہان کو چاہیئے کہ وہ حسینی فکر و فلسفے اور جرات و بہادری اور حوصلے سے کام لیں اور باطل قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں۔

اطلاعات کے مطابق ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کراچی میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین عالم اسلام کا مسئلہ ہیں جس پر خاموشی دین اسلام سے غداری ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین سمیت دیگر اسلامی ممالک میں ہونیوالے مظالم پر دنیائے اسلام کی مجرمانہ خاموشی حیران کن ہے،جبکہ مسلم حکمران خصوصاً او آئی سی ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل پر حق بات کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی اتحادی آپس میں دست وگریبان ہیں ،پاکستان مسئلہ کشمیر پر امریکی وعدوں کی آس پر نہ رہے، علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ عالمی اسلامی اداروں میں شامل لوگ اپنے مفادات کی بات تو کرتے ہیں لیکن انہیں مسلمانان عالم خصوصاً کشمیر،فلسطین، یمن، بحرین، نائجیریا، افغانستان اور بھارت میں مسلمانوں کو درندگی اور وحشیانہ طریقوں سے اذیت دے کر قتل کرنے کا عمل نظر نہیں آتا۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ مسلم رہنماؤں کی جانب سے مسئلہ کشمیر و فلسطین اور یمن جنگ کے حوالے سے مجرمانہ خاموشی جاری رہی تو دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں میں مایوسی پھیلے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button