پاکستان کی اہم خبریں

یمنی مجاہدوں کی آل سعود پر کاری ضرب،غمزدہ عمران خان تعزیتی دورے پر سعودیہ روانہ

عمران خان یمنی مجاہدوں کے سعودی آئل فیلڈ پر حملے پر آل سعود سے اظہار تعزیت کریں گے

شیعت نیوز :یمنی مجاہدوں کی جانب سے سعودی آئل فیلڈز پر کے حملوں پر غمزدہ وزیر اعظم پاکستان2 روزہ تعزیتی دورہ سعودی عرب پر روانہ ۔عمران خان یمنی مجاہدین کی جانب سے آل سعود پر کئے جانے والے حملے پر سعودی فرمانرواسلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان سے اظہار تعزیت کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج اپنے دو روزہ تعزیتی دورہ سعودی عرب کے سلسلے میں ریاض روانہ ہو گئے ۔ وزیر اعظم عمران خان یمنی مجاہدوں کی جانب سے سعودی آئل فیلڈ آرمکو پر دندان شکن حملے پر آل سعود سے اظہار تعزیت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کہا گیا ہے کہ عمران خان سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں پاکستان کی حمایت کی درخواست بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :نریندر مودی کی ایماء پر آل سعود کا پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے انکار

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم مظلومین کشمیر کے خلاف بھارتی جارحیت کے حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔سفارتی زرائع کا کہنا ہے کہ یمنی مجاہدین کے سعودی آئل فیلڈ پر تازہ حملے اور امریکہ کی جانب سے آل سعود کو تنہا چھوڑے جانے اور عالمی دنیا میں آل سعود کی بدنامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان آل سعود کے لئے بخشو کا کردار ادا کرنے کا بھی اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ تیسرا دورہ سعودی عرب ہے۔ وہ اس سے قبل وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 2 بار سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button