پاکستان کی اہم خبریں

چوہدری فواد نے تکفیری مدارس کو پاکستان کی سلامتی کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا

تکفیری مدارس نے ہمیشہ بیرونی مفادات کو تقویت بخشی ہے

شیعت نیوز :وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تکفیری مدارس نے ہمیشہ بیرونی مفادات کو تقویت بخشی ہے،ملکی سلامتی اور ترقی کے مقابلے میں تکفیری مدارس کا کردار ہمیشہ ملکی مفادات کے منافی رہا ہے۔

زرائع کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودہدی کا کہنا ہے کہ ہم اپنی ماضی کی غلطیوں کیوجہ پیچھے رہ گئے ہیں۔جس وقت پاکستان میں عالمی معیا کی یونیورسٹیز بننی چاہئے تھیں اس وقت پورے ملک میں سعودی امداد پر چلنے والے مدارس کا جال بچھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور: نئے پاکستان میں حکومتی سرپرستی میں تکفیری مدارس کی تعمیر

انھوں نے کہا کہ 80 کی دہائی میں جب پاکستان کے جوانوں کو عالمی سطح پر اپنی علمی صلاحیتوں کو لوہا منانا چاہئے تھے،اس وقت میں پورے پاکستان خصوصاً جنوبی اور سینٹرل پنجاب میں سعودی امداد پر پلنے والے ملاؤں کی سرپرستی میں نوجوانوں کو مدارس میں ڈال کر انکی ذہنی و جسمانی تربیت کرتے ہوئے انکو افغان جنگ میں استعمال کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے افغان جنگ کے حوالے سے عرب حکمرانوں کے اشاروں پر تکفیری مدارس کو استعمال کرتے ہوئے فحش غلطیاں کیں ،جس کا خمیازہ آج پوری پاکستانی قوم بدترین معاشی بدحالی،فرقہ واریت،لسانیت کی صورت میں بھگت رہی ہے۔قوم کے جوان معیاری تعلیم سے محروم ہو کر جرائم پیشہ اور دہشتگرد گروہوں کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button