اہم ترین خبریںپاکستان

ڈی آئی خان: تکفیری دہشت گردوں نے تاوان کیلئے شیعہ ڈاکٹر کو اغوا کرلیا

اغوا کاروں نے ویٹرنری ڈاکٹر سید غضنفر حسین شاہ کی فیملی سے  8 کروڑ تاوان طلب کیا ہے۔

شیعیت نیوز:  ڈیرہ اسماعیل خان سے دہشت گردوں نے اسسٹنٹ ویٹرنری ڈاکٹر غضنفر حسین شاہ کو تاوان کیلئے اغوا کرلیا ہے۔

ورثا کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ڈاکٹر غضنفر کو اغوا کیا ہے ۔

 ویٹرنری ڈاکٹر سید غضنفر حسین شاہ محکمہ مصنوعی نسل کشی حیوانات رتہ کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات تھے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کے ہاتھوں اغوا ہونے والے شیعہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو رات 1 بجے ذبح کر کے شہید کر دیا

مغوی  گھر سے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لئے روانہ ہوئے راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔

اغوا کاروں نے ویٹرنری ڈاکٹر سید غضنفر حسین شاہ کی فیملی سے  8 کروڑ تاوان طلب کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button