دنیا

افغان صدر اشرف غنی کی ریلی پر داعش کا خودکش حملہ،24 افراد ہلاک

داعش کے خودکش حملہ آور نے افغان صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی پر خود کش حملہ کیا

شیعت نیوز :افغان صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کے قریب خود کش حملےکے باعث 24 افراد ہلاک جبکہ 32 زخمی ہو گئے تاہم صدر اشرف غنی دھماکے میں محفوظ رہے۔

اطلاعات کے مطابق عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خودکش حملہ آور نے افغان صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی پر خود کش حملہ کیا جس میں 24 افراد ہلاک جبکہ 32 زخمی ہو گئے تاہم صدر اشرف غنی دھماکے میں محفوظ رہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق داعش کے دہشتگردوں کی جانب سے یکے بعد دیگرے دو خودکش بم حملے کئے گئے۔پہلا خودکش بمبار موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کے آخری حصے کی جانب چیک پوسٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔دوسراخودکش حملہ دھماکا افغان دارالحکومت کابل میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ، 63 افراد شہید

واضح رہے کہ افغانستان میں دو بار ملتوی ہونے کے بعد رواں ماہ بروز ہفتہ 28 ستمبر 2019ء کو انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔قبل ازیں ان صدارتی انتخابات کا انعقاد 20اپریل کو ہونا تھا لیکن انہیں جولائی کے اواخر تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ افغانستان کے جنگ زدہ حالات اور طالبان کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی وجہ سے یہ انتخابات ملتوی کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button