پاکستان

جی بی حکومت لاپتہ ہونیوالے دو جوانوں کا فوری سراغ لگائے، علامہ سید علی رضوی

شیعت نیوز: جی بی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایک ہفتہ سے زائد گزر جانے کے باوجود دو گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے سنجیدہ کوشش نہ کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ سکردو سے لاپتہ ہونے والے دو شیعہ جوانوں کے معاملے پر جی بی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود سنجیدہ کوششیں نہ کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ علامہ سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ گاڑی سمیت دو جوانوں کی گمشدگی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو چاہیے کہ خفیہ اداروں کی مدد سے فوری طور پر ان گمشدہ جوانوں کا سراغ لگاتے ہوئے انکی فوری اور باحفاظت کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں :جی بی حکومت کی آغا علی رضوی کو قتل کی دھمکی، دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، آغا رضوی

علامہ سید علی رضوی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھر سے جبری گمشدہ افراد کے عزیزوں کااپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے سڑکوں پر آنا وفاقی حکومت ارو اداروں کے لئے شرم کا مقام ہے۔ملک بھر سے بیگناہ شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیاں انسانی المیہ ہیں،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر سے جبری گمشدہ ہونے والے افراد کے بوڑھے والدین ،بیوی بچے اپنے پیاروں کی تصویریں اٹھائے گلی کوچوں اور سڑکوں کی خاک چھانے پر مبور ہیں،لیکن افسوس کہ ہماری حکومت اور اداروں کے کان پر جوں تک نھیں رینگ رہی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button