اہم ترین خبریںپاکستان

جبری گمشدہ جوانوں کی بازیابی کیلئے وزیر خارجہ کے گھر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا

اب اپنے جبری گمشدہ جوانوں کی بازیابی کے لئے 22 ستمبر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر احتجاج کریں گے

شیعت نیوز: جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی بازیابی کے حوالے سے ہر در پر دستک دی گئی لیکن کوئی سنوائی نھیں ہوئی۔اب اپنے جبری گمشدہ جوانوں کی بازیابی کے لئے 22 ستمبر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر احتجاج کریں گے

اطلاعات کے مطابق جبری گمشدہ جوانوں کی بازیابی کے لئے ملتان میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کرنے والی کمیٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ  شیعہ جوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف ملتان سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،لیکن وفاقی حکومت اور وفاقی اداروں کی جانب سے کوئی سنوائی نھیں ہو رہی۔ محرم الحرام سے قبل ملتان سے تعلق رکھنے والے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور ہائیکورٹ بار کے سابق نائب صدر یافث نوید ہاشمی کو اسلام آباد سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :ملتان، شیعہ علمائے کرام کی مشترکہ پریس کانفرنس، یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کا مطالبہ

اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد میں وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات بھی کی لیکن کوئی پیشرفت نا ہوئی۔

احتجاجی کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی فوری اور باحفاظت بازیابی کے لئے ہر سطح پر اپنا پُرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔انھوں نے کہا کہ 22 ستمبر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رہائس گاہ کے سامنے ہونے والا احتجاج ہمارا علامتی احتجاج ہوگا، اگر ملک بھر سے جبری لاپتہ شیعہ افراد کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ہمارے احتجاج کا دائرہ وسیع ہو جائے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button