بے گناہ شیعہ عالم دین علامہ علی مرتضیٰ زیدی 20 روز بعد ضمانت پر رہا

شیعت نیوز : بے گناہ شیعہ عالم دین علامہ علی مرتضیٰ زیدی کو آج جمعہ کے روز عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ۔
نمائندہ شیعت نیوز کے مطابق معروف شیعہ عالم دین علامہ علی مرتضیٰ زیدی کو ناکردہ جرم کی پاداش میں گزشتہ 20 روز سے جیل میں رکھا گیا تھا
جس کے باعث وہ محرم الحرام میں عشرۂ مجالس کیلئے بیرون ملک سفر بھی نہ کر سکے تھے ۔
المحسن ہال کیس میں مولانا محسن مرحوم کے بیٹے سید محمد احسن نے ایک جھوٹی ایف آئی آر میں بے گناہ شیعہ عالم دین علامہ علی مرتضیٰ زیدی کو بھی نامز کیا
یہ پڑھیں : مشہور عالم علی مرتضیٰ زیدی ناکردہ جرم کے الزام میں قید
جس پر علامہ علی مرتضیٰ زیدی نے سیشن کورٹ سے اپنی ضمانت کروائی ۔
متعصب انتظامیہ نے محرم الحرام کے آغاز میں ایک مذموم سازش کے تحت علامہ علی مرتضٰی زیدی کو عین اس وقت گرفتار کر لیا
کہ جب وہ اپنی مدت ضمانت میں اضافے کے غرض سے عدالت پہنچے تھے۔
علامہ علی مرتضی زیدی کو محرم الحرام کے دوران کئی بار عدالت میں پیش کیا گیا مگر ان کو اس مقدمہ میں ضمانت نہیں دی گئی ۔
عشرہ محرم الحرام کے اختتام کے بعد علامہ علی مرتضیٰ زیدی کو آج 13 ستمبر کو ضمانت دے کر رہا کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ مولانا محسن مرحوم کے انتقال کے بعد سے المحسن ہال میں انتظامی معاملات خراب ہوچکے تھے
جس کے بعد اہلِ علاقہ میں سے چند افراد نے وہان کا انتظام سنبھال لیا تھا ۔
مگر اگست 2019میں سندھ ہائی کورٹ نے اپنے ایک عدالتی فیصلے میں
علامہ منورنقوی ،علامہ محمد علی نقوی ، علامہ مرتضٰی زیدی سمیت دیگر افراد کو سزا سنائی تھی ۔