اہم ترین خبریںپاکستان

ہر دور کے ظالم اور یزید کے سامنے نہ جھکنا اور نہ ڈرنا حسینی سنت، سیرت اور درس ہے،علامہ عارف واحدی

پروگرام میں جناب زلفی بخاری،ڈاکٹر قبلہ ایاز،ڈاکٹر غضنفر مہدی،مولانا مجاہد عباس گردیزی،جناب انور رضا سیکریٹری پریس کلب اور دیگر نے خطاب کیا

شیعت نیوز: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی طرف سے (حسین رب کا حسین سب کا) کے عنوان سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی جناب سید ذوالفقار عباس بخاری(زلفی بخاری)کی زیر صدارت قومی کانفرنس منعقد ھوئی جس میں مہمان خصوصی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز تھے شیعہ علما کونسل کے سیکریٹری جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ عارف حسین واحدی نے شرکت اور خطاب کیا.

جس میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ سلام اور شہداء کربلا علیہ سلام کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئےفلسفہ شہادت بیان کیا اور کہا کہ دنیا کے حریت پسندوں کا رول ماڈل حسین ابن علی علیہ سلام ہے نواسہ رسول ص نے دنیا کے پسے ہوئے اور مظلوم طبقات کے لئے ایک فارمولا دیا کہ مِثلِی لَا یُبَایِعُ مِثلَہ کہ (قیامت تک) مجھ جیسا یزید جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا ھر دور کے ظالم اور یزید کے سامنے نہ جھکنا اور نہ ڈرنا اور اپنا سب کچھ قربان کر دینا حسینی سنت، سیرت اور درس ہے-

یہ بھی پڑھیں: ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والےعزاداری میں رکاوٹوں پر سنجیدگی سے توجہ دیں ، علامہ ساجد نقوی

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ آج مسلمان دنیا میں ظلم و ستم کا شکار ھیں کربلائ کشمیر اور فلسطین سے ھل مِن ناصِر کی صدائیں اور مظلوم و بے کس ماؤں بہنوں کی سسکیوں کی آوازیں آ رھی ھیں نواسہ رسول کی یاد منانے والوں کی پوری دنیا اور پورے ملک میں ذمہ داری ھے کہ کشمیر،فلسطین اور دیگر ظلم و ستم کے شکار مسلمانوں کے لئے پوری قوت سے صدائے احتجاج بلند کریں چونکہ یہی حسینیت ہے-

پروگرام میں جناب زلفی بخاری،ڈاکٹر قبلہ ایاز،ڈاکٹر غضنفر مہدی،مولانا مجاہد عباس گردیزی،جناب انور رضا سیکریٹری پریس کلب اور دیگر نے خطاب کیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button