پاکستان

شہادت جان دینے کا نام نہیں بلکہ مقصد کیلئے عزت کی موت کا حصول ہے، مولانا غلام عباس رئیسی

امام حسینؑ میں ہی یہ جرات تھی کہ باطل کے چہرے کو بے نقاب کریں

شیعت نیوز:مولانا غلام عباس رئیسی نے کہا کہ آج بھی عراق اور شام میں مسلمانوں کے سر تن سے جدا کئے جارہے ہیں، مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی داعش کے خلاف کاروایاں محض ایک دکھاوا ہیں، سب جانتے ہیں داعش کی پشت پناہی امریکہ اور اسرائیل کر رہے ہیں۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں یوم حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام عباس رئیسی نے کہا کہ شہادت صرف جان دینے کا نام نہیں بلکہ کسی بھی مقصد کے لئے عزت کی موت مرنے کا نام ہے۔ امام حسینؑ میں ہی یہ جرات تھی کہ باطل کے چہرے کو بے نقاب کریں، آج دنیا امام حسینؑ کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ امام حسینؑ نے میدانِ کربلا میں افکار کو بدل ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں:کربلا ہمیں ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کی حمایت کا درس دیتی ہے، علامہ وحید کاظمی

انھوں نے کہا کہ امام حسینؑ نے میدانِ کربلا میں حق و باطل کے درمیان ایسی لکیر کھینچی جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گی، امام حسینؑ کی قربانی کا مقصد دین محمد ﷺ کی بقاء اور اسلام کی سربلندی تھا، کربلا ایک حادثہ نہیں ہے بلکہ آئینِ زندگی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button