اہم ترین خبریںپاکستان

قدیمی مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹیں کسی صورت قبول نہیں ،رہنما جعفریہ الائنس شبر رضا

عزاداری سید الشہداء کو کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ جو قوم قربانیاں دینا جانتی ہے اسے دبایا نہیں جاسکتا

شیعت نیوز: جعفر یہ الائنس پاکستان کا اہم ہنگامی اجلاس بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ سوسائٹی کراچی میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضا کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں تنظیم عزاء، پاسبان عزاء، تنظیم عزاداری، آئی ایس او، آئی او، اسکاوٹس گروپ، تمام ڈسٹرکٹ کے فوکل پرسنز اور ٹرسٹی حضرات نے شرکت کی۔

اس موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضا کا کہنا تھا کہ اس سال کراچی کے مختلف مقامات سے نکلنے والے جلوسوں پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں جو ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں، 1947ء سے برآمد ہونے والے جلوسوں کا پرمٹ بانیان جلوس کے پاس موجود ہے جس کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے، قدیم جلوسوں اور لائنس یافتہ جلوسوں میں بھی رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، لائسنس ہولڈرز کی وفات پر وارثان کے نام پر لائسنس منتقل کرنے میں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداری ہمارے نزدیک اجتماعی عبادت ہے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، شبر رضا

ان کا کہنا تھا کہ مجالس عزاء پر رکاوٹیں اور اجازت ناموں کا ناروا دباوُ بنیادی شہری حقوق کی پامالی ہے، حکومت کے اس اقدام سے عزاداروں میں بے چینی پائی جاتی ہے، عزاداری سید الشہداء کو کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ جو قوم قربانیاں دینا جانتی ہے اسے دبایا نہیں جاسکتا، عزاداری سید الشہداء منانا ہماری آئینی اور قانونی حق ہے، حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ جذبہ ایمانی کے ساتھ نواسہ رسول امام عالی مقام علیہ اسلام کی عزاداری کے انعقاد میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button