مقالہ جات

ستمبر1965 کی جنگ کا اصل ہیرو، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل محمد موسیٰ ہزارہ

پاکستان کا غیرت مند بیٹا شیعہ ہزارہ جرنیل محمد موسی خان کے تذکرے کے بغیر یوم دفاع پاکستان ادھورا ہے

شیعت نیوز: مادر وطن پاکستان نے 1965 میں بھارت کی جارح افواج کی یلغار ناکام کردی. دشمن نمبر ایک کو بھاگنے پر مجبور کردیا. کیا آپکو معلوم ہے کہ اس وقت پاکستان کی شیر دل بری فوج کا سربراہ کون تھا؟ جنرل محمد موسی خان ہزارہ شیعہ چیف آف دی آرمی اسٹاف
1965 کی جنگ کا اصلی ہیرو جس کی قیادت میں کئی گنا بڑا دشمن ذلت آمیز شکست سے دو چار ہوا

پاکستان کا غیرت مند بیٹا شیعہ ہزارہ جرنیل محمد موسی خان کے تذکرے کے بغیر یوم دفاع پاکستان ادھورا ہے

محبِ اہلبیت ؑ ، حیدری شیر،، خیبر شکن کا غلام،، آلِ محمد ص سے اتنا پیار کرتا تھا کہ وصیت کر گیا کہ اسے بعد از رحلت معصوم امام ہشتم علی ع ابن موسی الرضا ع کے حرم مطھر کے احاطے میں دفن کیا جائے. اور پاکستان کا یہ شیعہ جرنیل اپنے مولا ع کے حرم کے احاطے میں ہی دفن ہے.
سلام بر مرید شہیدان کربلا
جنرل موسی شیعہ ہزارہ
? پیدائش 20 اکتوبر 1908 کوئٹہ
کمیشنڈ آفیسر فوج 1935 سے 1947
افواج پاکستان 1947 سے 1966
آرمی چیف افواج پاکستان 1966 تک
صدر ہاکی فیڈریشن پاکستان 1960 سے 1966
گورنر مغربی پاکستان 1966 سے 1969
گورنر بلوچستان 1985 سے 1991

جنگیں
پاکستان جنگ
1947 اور 1965 کی جنگیں

وفات 12 مارچ 1991

مدفن مشہد مقدس حرم #امام علی رضا علیہ السلام بوصیت جنرل موسی خان ہزارہ شیعہ

اعزازات
نشان پاکستان، ہلال امتیاز، ہلال جرات

متعلقہ مضامین

Back to top button