اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ نہ بنائے، سعودی و اماراتی وزراء کا پیغام

سعودی عرب اور عرب امارات نے مودی کی یاری کا حق ادا کردیا

شیعت نیوز : سعودی عرب اور عرب امارات نے مودی سے یاری کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان کو کہا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو امت مسلمہ کا مسئلہ نہ بنائے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعودی ورب اور عرب امارات کے وزراء خارجہ پاکستان کے دورے پر آئے جن کا پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے اسے کشمیر سے متعلق محاذ پر اپنی کامیابی کہا گیا اور عوام کو بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت کرنے یہاں تشریف لائے ہیں لیکن دونوں ممالک نے ایک مرتبہ پھر امت مسلمہ کے قلب پاکستان سے نہ صرف بے وفائی کی بلکہ مودی سے یاری کا بھی بھرپور حق ادا کیا۔

پاکستان کو مشورہ دیا گیا کہ پاکستان کشمیر کے مسئلے کو امت مسلمہ کا مسئلہ نہ بنائے بلکہ یہ پاکستان اور بھارت کا آپسی معاملہ ہے اور اسے آپس میں ہی حل کیا جائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس بار بھی سعودی وزیر خارجہ کو مؤثر جواب نہ دے پائے اور ان کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر فوٹو سیشن میں مصروف رہے، اس سے قبل بھی سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پاکستان میں شاہ محمود قریشی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران کو دہشتگرد کہا تھا اور اس وقت بھی شاہ محمود قریشی اس بات کا مؤثر جواب نہیں دے پائے تھے۔

ہمیں امید ہے کہ شاہ محمود قریشی سعودی و اماراتی وزیر خارجہ کو سمجھانے کی کوشش کریں گے کہ یہ صرف پاکستان اور بھارت کادوطرفہ معاملہ نہیں ہے، شاہ محمود قریشی کو چاہیے کہ وہ ان وزراء کو بتائیں کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی صرف کشمیر میں ظلم نہیں کر رہا بلکہ ہندوستان کے بیس کروڑمسلمانوں کو زبردستی ہندو بنانا چاہتا ہے تو یہ امت کا مسئلہ ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button