پاکستان

امام حسینؑ نے کربلا کے میدان میں سبق دیا کہ انسانیت اور مظلوم کی خاطر قیام کیا جائے، علامہ ناظرتقوی

انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ نے کربلا کے میدان میں سبق دیا کہ انسانیت اور مظلوموں کی خاطر قیام کیا جائے، چاہے اس راستے پر ہماری جان بھی چلی جائے

شیعت نیوز: معروف عالم دین اور شیعہ علما کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کربلا والوں کو یاد کرنے کا مہینہ ہے، یہ مہینہ تمام عالم اسلام کو نواسہ رسولؐ کی عظیم اور لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے۔

پیام ولایت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مسجد حسنین جعفر طیار سوسائٹی کراچی میں منعقد عشرہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر تقوی نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں امام حسینؑ نے کربلا کے ریگزار میں عظیم قربانی دیکر اسلام کو تاقیامت کیلئے حیات بخش دی اور خدا کی راہ میں اپنے پورے خاندان کی قربانی دیکر دنیا کو یہ بتایا اسلام پر ہر چیز کو قربان کیا جا سکتا ہے، لیکن اسلام کو کسی بھی چیز پر قربان نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: آج ہمارے معاشرے کی کمزوریوں اور انتشار کا بنیادی سبب قر آن اور اہلبیتؑ سے دوری ہے،علامہ ناظر تقوی

انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ نے کربلا کے میدان میں سبق دیا کہ انسانیت اور مظلوموں کی خاطر قیام کیا جائے، چاہے اس راستے پر ہماری جان بھی چلی جائے، لہٰذا ہمارے حکمرانوں کو بھی نواسہ رسولؐ کے طرز پر عمل کرنا چاہیئے اور عدل و انصاف کو اپنا شعار بنانا چاہیئے، اگر ہمارے حکمرانوں نے حق و صداقت پر عمل کیا تو ہمارا ملک مذید مستحکم ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button