پاکستان

کربلا ہمیں ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کی حمایت کا درس دیتی ہے، علامہ وحید کاظمی

کشمیر آج کی کربلا ہے، ہمیں مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ یزید وقت مودی کے جرائم بے نقاب ہوسکیں

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ کربلا ہمیں ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کی حمایت کا درس دیتی ہے، کشمیر آج کی کربلا ہے، ہمیں مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ یزید وقت مودی کے جرائم بے نقاب ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں پار کر دی گئی ہیں۔ ایک ماہ سے جاری مسلسل کرفیو کے باعث کشمیری اس وقت شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، محرم الحرام کے دوران بھی بھارتی فوج نے یزیدی فوج کی طرح لوگوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کی پی ٹی آئی کے ساتھ آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کی تردید

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو اس مسئلہ پر بھرپور قوت کیساتھ فیصلہ کرنا چاہیئے، مسئلہ کشمیر محض بیان بازی سے حل نہیں ہوگا، اس کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button