دنیا

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا خاشقجی کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ

شیعت نیوز ؛اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹرش نے سعودی عرب سے سعودی صحافی خاشقجی کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بارہا خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد سزا دینے پر زوردیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے صحافی خاشقجی کو گذشتہ سال 2 اکتوبر کو سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے کہنے پر ترکی میں سعودی قونصلخانہ میں بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا۔ اور سعودی عرب نے اب تک نہ خاشقجی کی لاش کو اس کے اہلخآنہ کے حوالے کیا ہے اور نہ ہی خاشقجی کے قاتلوں کو سزا دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button