اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب کے ائیر پورٹ اور فوجی اڈوں پر یمنی فوج کے میزائل حملے جاری

شیعت نیوز : یمنی فوج اور عوامی رضار کارفورس نے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کی جارح فوج کے ٹھکانوں پر تین زلزال 1 نامی بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فورسز نے چند روز قبل سرحدی شہر جیزان پر بھی متعدد میزائلوں سے حملہ کیا اور یمن پر سعودی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے صوبے نجران کے ہوائی اڈے پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ

دوسری جانب یمنی فورسز نے سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کے ائیر پورٹ پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کو بتایا کہ سعودی عرب کے نجران ائیر پورٹ پر بدر ایک بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

یمنی فوج نے سعودی عرب کے شہر عسیر میں بھی سعودی فوجی اڈے پر زلزال ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے گذشتہ مہینوں کے دوران اپنے ہی تیار کردہ میزائلوں سے روزانہ جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور ان جوابی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button