عزاداری امام حسین ؑکے خلاف عثمان بزدارحکومت شہباز شریف حکومت کے نقش قدم پر
شیعت نیوز: شہباز شریف کی ن لیگی حکومت کی طرز پر عثمان بزدار کی انصافی حکومت میں پنجاب پولیس کی عزاداری کے خلاف کاروائیاں جاری ۔عدالتی حکم نامے کے باوجود 2 محرم کو گھر میں مجلس عزاء کا انعقاد کرنے پر محلہ سنبلاں فتح جنگ کے رہائشی سید عرفان حیدر ولد سید ابرار حیدر کے خلاف فتح جنگ تھانے میں مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس سابقہ متعصبانہ روایات کی پاسداری کرتے ہوئے اس محرم الحرام میں بھی عزاداری سیدالشہداءؑکے خلاف محاذآراءہے۔ گذشتہ روز فتح جنگ کے رہائشی سید عرفان حیدر ولد سید ابرارحیدر کے خلاف گھر کے اندر مجلس عزامنعقد کرنے کے جرم میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آرمیں پولیس نے موقف اختیار کیاہے کہ مذکورہ شخص نے بغیر اجازت نامے کے گھر کے اندر مجلس عزامنعقد کی جوکہ پنجاب حکومت کے حکم کےمطابق غیر قانونی قدام ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ریاست مدینہ میں ایک اور امام بارگاہ سیل، 6عزادار گرفتار
واضح رہے کہ گذشتہ برس لاہورہائی کورٹ نے سید وقار الحسنین نقوی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم نامہ جاری کیا تھاکہ چاردیواری کے اندر مجالس عزا کا انعقاد قانونی اور شہری حق ہے ۔ ناصرف یہ بلکہ عدالت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابند کیا تھاکہ چاردیواری میں ہونے والی مجالس عزاکو موثر سکیورٹی بھی فراہم کی جائے ۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کےگذشتہ دور حکومت میں پنجاب بھرمیں عزاداری امام حسین ؑکو قانوناًجرم قراردے دیاگیا تھا۔ پرانے پرمٹ شدہ جلوسوں اور مجالس عزا کے لائسنسداروں پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے۔ اجازت شدہ مجالس اور جلوس کے پانچ منٹ تاخیر سے اختتام پر منتظمین کے خلاف ایف آئی آرز کاٹی گئیں ۔
یہ بھی لازمی پڑھیں: ہنگومیں محرم الحرام کےدوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری اسلحہ بارود برآمد
تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد ملت جعفریہ کو امید تھی کہ عزاداری سید الشہداءؑکی راہ میں حائل سابقہ حکومت کے ظالمانہ قوانین کا خاتمہ ہوگیالیکن افسوس کہ اس دور حکومت میں بھی شہباز شریف طرز کے فرعونی اور یزیدی اقدمات کا ملت جعفریہ سامنا کررہی ہے ۔







