اہم ترین خبریںپاکستان

گلگت بلتستان انتخابات ، ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان

سید جعفر شاہ صاحب نے آغا علی رضوی کی گلگت بلتستان کے عوام کی خدمات پر ان کی تعریف کی اور آئیندہ مل کر گلگت بلتستان کے عوام اور جی بی کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی

شیعت نیوز: گلگت بلتستان انتخابات کے نزدیک آتے ہی سیاسی ومذہبی جماعتوں میں رابطے مذید تیز ہورہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے ۔تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر جناب جسٹس (ر) سید جعفر شاہ صاحب کی اپنی ٹیم کے ساتھ آغا علی رضوی کے گھر آمد۔ مختلف سیاسی و قومی امور پر گفتگو۔

سید جعفر شاہ صاحب نے آغا علی رضوی کی گلگت بلتستان کے عوام کی خدمات پر ان کی تعریف کی اور آئیندہ مل کر گلگت بلتستان کے عوام اور جی بی کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی۔ سید جعفر شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شاہ جی کا موقف جی بی کے حوالے سے بڑا واضح ہے۔خدا ان کو اپنے نیک مقاصد میں کامیاب کرے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات،شیعہ علماءکونسل کا ایم ڈبلیوایم کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

سید جعفر شاہ کے ہمراہ ناٸب صدر پی ٹی آٸی سید امجد زیدی، سکریٹری اطلاعات اکبر حسین اکبر و دیگر شام تھے۔ آغا علی رضوی کے رضوی ہاوس میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ شیخ احمد علی نوری، اور دیگر صوباٸی و ضلعی رہنماوں سمیت سکریٹری جنرل ضلع کھرمنگ شیخ اکبر رجاٸی بھی شریک گفتگو رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button