اہم ترین خبریںپاکستان

شہید ڈاکٹر حیدرعسکری کی ٹارگٹ کلنگ کوڈکیتی قراردینے کی اہل خانہ کی جانب سے مذمت

اہل خانہ کے موقف کے حوالے سے بعض ذرائع نے شیعت نیوز کو بتایاہے کہ شہید ڈاکٹر سید عسکری حیدر زیدی کے حوالے سے بعض اخبارات نے نہایت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے کو ڈکیتی کی واردات رپورٹ کیا

شیعت نیوز: دو روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ۳ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر سفاک دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید کئے جانے والے ڈاکٹر سید عسکری حیدر زیدی ابن سید حسن حیدر زیدی (مرحوم) کےاہل خانہ نے بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کو ڈکیتی قرار دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:دو روز قبل تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈاکٹر حیدر عسکری کی نماز جنازہ ادا

اہل خانہ کے موقف کے حوالے سے بعض ذرائع نے شیعت نیوز کو بتایاہے کہ شہید ڈاکٹر سید عسکری حیدر زیدی کے حوالے سے بعض اخبارات نے نہایت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے کو ڈکیتی کی واردات رپورٹ کیا جس کی ہم مکمل طور پر تردید کرتے ہوئے پرزور مذمت کرتے ہیں۔

اہل خانہ نےکہاکہ ہم یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ یہ واقعہ سراسر ٹارگٹ کلنگ کا ہے کیونکہ ماضی میں بھی شہید ڈاکٹر عسکری زیدی کو قتل کی دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں ۔ ایسی غیر زمہ دارانہ رپورٹنگ واقعے کی اصل حقیقت پر پردہ ڈالنے کی کوشش اور تحقیقات پر اثر انداز ہوگی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: محرم سے دوروز قبل کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا آغاز، معروف ہارٹ اسپیشلسٹ شہید

لہذہ ہم پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے امید کرتے ہیں کے وہ صحافتی اقدار کا خیال کرتے ہوئے اس واقعے کی رپورٹنگ میں ذمہ داری کاُ مظاھرہ کریں گے اور شہید کے اہلخانہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button