پاکستان

مفتی جعفر حسین نے ظالم و جابر آمر کے سامنے نہ جھک کر ہمیں ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا جو درس دیا وہ مشعل راہ ہے، قاسم شمسی

انہوں نے کہا کہ مفتی جعفر حسین نے اپنے منصب کے احساس کے تحت ملک بھر میں دورہ جات کر کے ملت کو سازش سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہمارے کچھ جداگانہ حقوق بھی ہیں

شیعت نیوز: علامہ مرحوم مفتی جعفر حسین کی 36ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میںامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی نے کہا کہ مفتی جعفر حسین کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، مفتی جعفر حسین نے ایک ظالم و جابر آمر کے سامنے نہ جھک کر ہمیں ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا جو درس دیا ہے، ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلمانوں کی مشکلات کا حل باہمی اتحاد و وحدت میں ہے۔ قاسم شمسی

انہوں نے کہا کہ مفتی جعفر حسین نے اپنے منصب کے احساس کے تحت ملک بھر میں دورہ جات کر کے ملت کو سازش سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہمارے کچھ جداگانہ حقوق بھی ہیں، آپ کی شب و روز کی محنت رنگ لائی اور اس طرح ملت کے اندر اجتماعی شعور اور بیداری کی لہر پیدا ہوئی، مرحوم مفتی جعفر حسین نے اپنی دوراندیشی اور تیز بین نگاہوں سے پاکستان کی تاریخ سے منوایا کہ مملکت خداداد پاکستان اسلامی نظریئے پر قائم ہوئی ہے۔ مفتی جعفر حسین مرحوم کی استعمار دشمنی، سادگی، نوجوانوں سے محبت، بابصیرت شخصیت و قیادت آج کی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button