ایران

ایران کے نئے کروز میزائل مبین کی روس میں نمائش

شیعت نیوز : روس میں ایئرشو اور ایرو اسپیس سے متعلق نمائش میکس دوہزار انیس میں ایران میں تیار کردہ کروز میزائل مبین کی رونمائی کی گئی۔

ایران کا تیار کردہ کروز میزائل مبین چارسو پچاس کلومیٹر کی دوری تک مار کرسکتا ہے اور اس کا وزن چھے سو سترکلوگرام ہے جبکہ پینتالیس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرسکتا ہے۔

روس میں ایئر شو اور ایرو اسپیس سے متعلق نمائش میکس دوہزار انیس میں ایران سمیت دنیا کے سترہ ممالک شریک ہیں یہ نمائش منگل کو روس کے شہر ژوکوفسکی میں شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد خوش آئند ہے

اس نمائش میں جو یکم دسمبرتک جاری رہے گی دنیا کے مختلف ملکوں کی تین سو چالیس کمپنیاں شریک ہیں اور وہ ایرواسپیس سے متعلق اپنی تازہ ترین پروڈکٹس اور ٹیکنالوجی پیش کریں گی۔

روس کی میکس دوہزار انیس نمائش میں ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیردفاع اور ایران کے ایرو اسپیس کے محکمے کے سربراہ بریگیڈیر عبدالکریم بنی طرفی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے اسٹال میں تربیتی جٹ طیارے کا ایک ماڈل اور متعدد ڈرون طیاروں کے ماڈل رکھے گئے ہیں جبکہ ایران میں ہی تیار کئے گئے طیاروں کے کئی طرح کے انجن بھی اس نمائش میں پیش کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button