اہم ترین خبریںپاکستان

کشمیر کے حوالے سے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے موقف کی قدردانی

شیعت نیوز: پاکستان کی شیعہ تنظیموں کے سربراہوں نے کشمیری عوام کی حمایت میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے موقف کی زبردست الفاظ میں قدر دانی کی ہے۔

اسلام آباد میں نمائندہ شیعہ تنظیموں کی جانب سے منعقدہ حمایت مظلومین کشمیر کانفرنس کے شرکا نے کشمیر کے بارے میں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ کے موقف کو قابل قدر قرار دیا۔

پاکستان کے رکن پارلیمنٹ اور پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین سید فخر امام نے کشمیر کے حوالے سے ایران کے موقف کو سراہتے ہوئے، کشمیری مسلمانوں کی صورتحال پر بعض اسلامی اور عرب ممالک کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کی۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ نے برصغیر سے نکلتے ہوئے جان بوجھ کر تنازع کشمیر کھڑا کیا۔ خامنہ ای

سید فخر امام نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کو منصفانہ بنیادوں پر حل کیا جانا ضروری ہے۔

امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کو عرب ملکوں سے امیدیں وابستہ نہیں کرنا چاہییں، کیونکہ عرب حکمرانوں کو مظلوم مسلمانوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے کہا کہ شیعہ قوم کبھی ظلم پر خاموش نہیں رہتی اور ہم کشمیر کی جدوجہد میں بھی صف اول میں کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جن کو اپنا نجات دہندہ سمجھ رہا تھا انہوں نے کشمیر کے معاملے پر آنکھیں پھیر لی ہیں۔

البصر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ علامہ ثاقب اکبر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے ایران سمیت خطے کے بااثر ملکوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے حکومت اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ موثر سفارت کاری سے کام لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے اسلامی ملکوں کے اثرو رسوخ کو استعمال کرنے کی کوشش کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button