اہم ترین خبریںپاکستان

محرم الحرام میں امن و محبت کے فروغ کیلئے کام کیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعت نیوز : خطیب مسجد باب العلم مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و محبت اور رواداری کے فروغ کیلئے کام کیا جائے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں آمد محرم کے اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؑ سے منسوب ہے، لہٰذا علماء، خطباء، ذاکرین اور واعظین کو چاہیئے کہ وہ کربلا والوں کے حقیقی پیغام کو عام کریں اور واضح کیا جائے کہ کربلا کا معرکہ حق و باطل میں تمیز کیلئے تھا اور جو لوگ اس حقیقت سے انکار کرتے ہیں، وہ دین کے خیر خواہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :قومی محرم کمیٹی کا قیام ، باہمی ہم آہنگی سے دشمنانِ اسلام کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں انتشار و افراتفری اور قتل و غارت گری اپنے عروج پر ہے اور اسلام کے نام پر بے گناہوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، جو کہ تعلیمات اسلامی کے منافی ہے اور اسلام میں ایسا کوئی ذکر نہیں، جس میں تشدد کی بات کی گئی ہو، لہٰذا مسلمانوں کو امن کے ساتھ ساتھ ایکدوسرے کا احترام بھی کرنا ہوگا، تاکہ اسلام کی حقیقی تعلیمات عام ہوں اور مسلمان ملت واحدہ ہو کر اپنی زندگیاں گزاریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button