اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب کے فوجی مراکز پر یمنیوں کے میزائلی حملے

شیعت نیوز: سعودی عرب کے فوجی مراکز پر یمن کے ڈرون اور میزائلی حملوں میں جارح اتحادی فوجیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے ڈرون طیاروں نے جنوبی سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں واقع مالک خالد ایئر بیس کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ ’’قاصف کے ٹو‘‘ ڈرون طیاروں کے حملوں میں سعودی عرب کے فوجی مراکز پر لگے مواصلاتی نظام اور جنگی طیاروں کے ہینگر کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ پڑھیں : یمنی فوج نے سعودی اتحاد سے متعلق امریکی ڈرون کو تباہ کردیا

یحیی سریع نے کہا کہ یہ کارروائیاں جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں، یمن کا محاصرہ جاری رہنے اور فضائی حملوں کے جواب میں انجام پائی ہیں جن کی تعداد گذشتہ بارہ گھنٹے کے دوران چالیس تک پہنچ گئی ہے۔

یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے ڈرون طیارے اس سے پہلے بھی ملک خالد ایئربیس کو نشانہ بناچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج اور مجاہدین کی سعودی عرب کے ٹھکانوں پر میزائل حملے

یمنی فوج اور رضاکار فورس کی ڈرون اور میزائلی یونٹ گذشتہ ہفتوں میں بھی جنوبی سعودی عرب کے ملک خالد ایئربیس اور جیزان و ابہا ہوائی اڈوں کو نشانہ بناتی رہے ہیں۔

جیزان اور ابہا ایئرپورٹ نیز ملک خالد ایئربیس یمن پر حملہ کرنے والے جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں میں ایندھن بھرنے اور ان کی مدد کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔

درایں اثنا یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے حجہ میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی اڈوں کو زلزال تین بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button