اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایرانی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد خوش آئند ہے

شیعت نیوز : پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ میں کشمیر کے مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے۔

اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارتی فوج کی دہشت گردی اور جنونی ہندوؤں کی بربریت کشمیریوں کو آزادی کی تحریک سے نہیں ہٹا سکتے، بھارت کسی بھول میں نہ رہے، کشمیریوں کے ساتھ ہیں، انہیں کسی طور بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نہ کشمیر کو فلسطین بننے دینگے اور نہ ہی بھارت کو اسرائیل۔ ثروت قادری

انہوں نے کہا کہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرارداد اور قوانین کو پیروں تلے روند رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 20 روز سے مکمل کرفیو کا نفاذ اور مواصلاتی بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں کو مذہبی فرائض سے روکنا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے منصفانہ کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button