اہم ترین خبریںپاکستان

لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے کراچی میں آئی ایس او کے احتجاجی مظاہرے

شیعت نیوز: لاپتہ شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کیخلاف آئی ایس او کراچی ڈویژن کے تحت کراچی میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرجامع مسجد کھارادر اور جامع مسجد نورایمان پر منقعد کئے گئے ۔

مظاہریں سے آئی ایس او کراچی کے جنرل سیکریٹری ریحان اکبر عابدی، مولانا زاہد حسین ہاشمی، برادر علی نقی اور برادر احمد علی نے خطاب کیا ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ عرصۂ دراز سے محبِ وطن پاکستانیوں کو جبری طور پر گمشدہ کیا جارہا ہے.

انجینئرز، ڈاکٹرز، اساتید، علماء کرام اور نوجوانوں کو مسلسل لاپتہ کردیا جاتا ہے.

ملک میں جنگل کا قانون ہونے کی وجہ سے کوئی پاکستانی محفوظ نہیں۔

ریحان اکبر کا کہنا تھا کہ جب ملک کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہا ہے اور مسئلہ کشمیر تاریخ کے سنگین ترین موڑ پر آگیا ہے.

ایسے وقت میں دارلحکومت اسلام آباد سے معروف قانون دان یافث ہاشمی کی جبری گمشدگی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیرِ اعظم پاکستان، آرمی چیف، صدرِ مملکت اور چیف جسٹس سے لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی و رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں

اور ساتھ ہی ساتھ یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر ہمارے لاپتہ افراد کو رہا نہیں کیا گیا تو ہم آئینی و جمہوری حق یعنی پُرامن احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

ریحان اکبر نے مزید کہا کہ ہم تمام اسیران کی بازیابی تک پرُامن احتجاج جاری رکھیں گے۔

احتجاجی مظاہرے میں آئی ایس اوکے کارکنوں سمیت مومنین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button