ایران

خلیج فارس کی سلامتی کی مہم میں اسرائیل خود کو نہیں بچا سکتا۔ روحانی

شیعت نیوز: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ خلیجی خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کی ضمانت کے لیے خطے سے باہر کےکسی ملک کی مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل خلیجی ممالک کی سلامتی کی مہم میں شامل ہو کر خود کو نہیں بچا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ خطے کے ممالک اپنی سلامتی اور تحفظ کی خود صلاحیت رکھتے ہیں۔ تمام ممالک متحد ہو کر اور بات چیت کے ذریعے اپنا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متکبر طاقتوں بالخصوص امریکہ کا اصل ہدف خطے کے ممالک کو ایک دوسرے کےساتھ لڑا کر ان ملکوں کے وسائل لوٹنا اور ان پر قبضہ کرنا ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ تہران خلیجی ممالک کا دشمن نہیں بلکہ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ شانہ بہ شانہ چلنے کو تیار ہے۔ ایران نے ہمیشہ اخوت، بھائی چارےاور مسلمان ممالک کے درمیان امن کی بات کی ہے۔

حسن روحانی نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک میں جس دفاعی فورس کی بات ہورہی ہے وہ غیر منطقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف نعرے خطے کو امن سلامتی اور استحکام نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ساحلی خلیجی ممالک کے ساتھ ہے۔ ماضی میں بھی ایران نے خلیجی ممالک کی سلامتی کے لیے ہمیشہ مدد کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button