معروف عالم دین علامہ رضی جعفر نقوی ستارہ امتیاز برائے امن کے لئے نامزد

15 اگست, 2019 16:06

شیعت نیوز:صدر پاکستان جناب عارف علوی نے کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف علمی شخصیت ، استادالعلما ء اورتنظیم المکاتب پاکستان کے سرپرست علامہ رضی جعفر نقوی کو فروغ علم اور امن عامہ میں کارہائے نمایاں انجام دینے پرستارہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیہ کیمطابق صدر پاکستان نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کی 116مقتدر شخصیات کو ملک کے اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ ایوارڈز آئندہ سال 23 مارچ کے موقع پر ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب کےموقع پر دیئے جائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق صدر پاکستان جناب عارف علوی نے گزشتہ روز جشن آزادی کے موقع پر ملک کی 116نامور شخصیات کو مختلف موضوعات میں کارہائے نمایاں انجام دینے پر ملک کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد کیا ہے۔

ایوان صدر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جن شخصیات کو ملک کے اعلیٰ سول ایوارڈذ دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان میں سائنس و ٹیکنولوجی،شعبہ تعلیم،صحت،صحافت اور امن و دیگر موضوعات پر نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی شخصیات شامل ہیں۔

یہ ایوارڈز آئندہ سال 23 مارچ کو ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران دیئے جائیں گے۔

2:10 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔