پاکستان

بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ اسلام اور پاکستان کے لئے خطرے کی علامت ہے،مرکزی صدر آئی ایس اوبرادر قاسم شمسی

مرکزی صدر نے کہا ہم ہر اس سوچ کو ختم کر دیں گے جو ملک عزیز میں بد امنی و انتہا پسندی کو پروان چڑھا ئے گی

شیعت نیوز: پاکستان کے73ویں یوم آزادی کے موقع پر سید محمد قاسم شمسی مرکزی صدر آئی ایس او نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں اور ہم اس نظریہ کے محافظ ہیں جس کی بنیاد پر پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا ۔مرکزی صدر نے کہا ہم ہر اس سوچ کو ختم کر دیں گے جو ملک عزیز میں بد امنی و انتہا پسندی کو پروان چڑھا ئے گی۔مرکزی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ہم اس کی حفاظت کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مرکزی صدر سید محمد قاسم شمسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئی ایس او کا ہر جوان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اسلام کی کامیابی پاکستان کے استحکام کے ساتھ ہے ، اس کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوجانےکے بعد وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں بھی سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کرے ،قاسم شمسی

مرکزی صدر نے یوم آزادی پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ کئی سالوں سے صہیونیوں کے اسلحے سے ہی پرامن سیاسی جدوجہد و مزاحمت کرنیوالوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے کشمیری انتفاضہ میں متعدد افراد شہید ہو چکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ بھارت اور اسرائیل کے درمیان اسلام دشمنی اور مسلم کشی کے علاوہ اور کوئی قدر مشترک نہیں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے قبلہ اول اور انبیا علیہم السلام کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے تو دوسری طرف بھارت نے مسلمانوں کے اکثریتی علاقے خطہ کشمیر پر پنجے گاڑ رکھے ہیں۔بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ اسلام اور پاکستان کے لئے خطرہ کی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button