اہم ترین خبریںپاکستان

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی علامہ راجہ ناصرعباس کوکشمیر بنے گا پاکستان ریلی میں شرکت کی دعوت

انہوں نےکہاکہ کشمیر کاز اور مظلومین کشمیر کے لئے اٹھنے والی ہر آواز کو سپورٹ کرنا ہمارا فریضہ ہے۔مجلس وحدت مسلمین 15 اگست کو اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم سیاہ منائے گی۔

شیعت نیوز: گورنر پنجاب چوہدری سرور کا سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس کو ٹیلیفون۔ گورنر پنجاب نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو لاہور میں 15 اگست کشمیر بنے گا پاکستان ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔

ترجمان ایم ڈبلیو ایم علامہ مقصود ڈومکی کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ریلی میں شرکت کریگا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے خطے کو آگ و خون کے سمندر میں جھونک رہا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نےکہاکہ کشمیر کاز اور مظلومین کشمیر کے لئے اٹھنے والی ہر آواز کو سپورٹ کرنا ہمارا فریضہ ہے۔مجلس وحدت مسلمین 15 اگست کو اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم سیاہ منائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button