پاکستان

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوجانےکے بعد وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں بھی سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کرے ،قاسم شمسی

انہوں نے کہا کہ سرزمین پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہے، امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے ملک کے استحکام اور امن کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے

شیعت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم علی شمسی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام سے آزادی کی تحریک میں مزید جدت آئیگی، بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم اور بربریت کے زریعے آزادی کی تحریک کو نہیں دبا سکتا ہے، کشمیر میں مسلمانوں پر بھارتی مظالم اور کلسٹر بموں کے حملوں سے مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم ممالک کی خاموش نہایت افسوس ناک ہے۔

مرکزی جامع مسجد امامیہ گلگت میں مجلس عاملہ کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان کے مسلم برادر ممالک نے ساتھ دینے کے بجائے بھارتی موقف کی تائید کر کے منافقانہ کردار ادا کیا ہے، اس لئے پاکستان کو چاہیئے کہ وہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف مضبوظ اقدام اٹھائے، پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیر کی آزادی کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرزمین پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہے، امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے ملک کے استحکام اور امن کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، بھارت کے ان اقدامات سے تمام غیر جانبدار حلقے بھی حیران ہیں کہ جمہوریت اور سیکولر حکومت کے دعویداروں نے ایک ایسی قوم کے بارے میں چند گھنٹوں میں فیصلہ دیا ہے کہ جو گزشتہ ستر سالوں سے آزادی کے لئے اپنے خون اور ناموس کی قربانی دیتے چلی آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف قانون دان اور آئی ایس او کے مرکزی رکن نظارت یافث ہاشمی اسلام آباد سے لاپتہ

انہوں نے کہا کہ آزادی کے لئے کشمیر کی ایک پوری نسل قربان ہو گئی ہے، بھارت کے اس جارحانہ فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کی خاموشی زہر قاتل سے کم نہیں ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے عہدیداروں کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوجانےکے بعد وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں بھی سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کرے اور گلگت بلتستان کو ریاستی اختیارات دیے جائیں، اگر گلگت بلتستان متنازعہ نہیں ہے، تو ملک کا آئینی صوببہ بنایا جائے، اب بھی وقت ہے کہ وفاقی حکومت جی بی کے حوالے سےبھی فیصلہ کرے، یہاں کے عوام ستر سالوں سے اپنے حقوق سے محروم ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایس او ایک طلبہ تنظیم ہے جو طلبہ کی تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔ جی بی میں وفاقی حکومت نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے حوالے سے جو اعلانات کئے ہیں ان پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button