پاکستان

مودی کے یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیرکی متنازعہ حیثیت ختم نہیں ہو سکتی،علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

انہوں نے کہا کہ جب بھی مصبیت آئے تو انسان زرا بھی غیبت نہ، گناہ سے محفوظ رہے، گناہ نہ کرے کیونکہ انسان کی کامیابی کا راز صرف خدا سے استغفار ہے

شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علی مسجد جامعہ المنتظرلاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام مشکلات میں اصل رجوع اللہ تعالیٰ کی طرف ہونا چاہیے، اس وقت کشمیر، یمن اور بحرین کے مسلمان مصیبت میں ہیں۔ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تنازع ہے۔ مودی کے یکطرفہ اقدام سے اس کی متنازع حیثیت ختم نہیں ہو سکتی، پاکستانی کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں۔ ہم اگر خالص نیت سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اقرار کریں اور اس پر یقین رکھیں تو خالق کائنات فرماتا ہے کہ تم میری طرف آؤ! مجھے یاد رکھو، میں تمہیں یاد رکھوں گا۔ میری طرف آؤ میں تمہاری مدد کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر کے حوالے سے ہونیوالے ہرفیصلے میں حکومت اور فوج کیساتھ ہیں،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

انہوں نے کہا کہ جب بھی مصبیت آئے تو انسان زرا بھی غیبت نہ، گناہ سے محفوظ رہے، گناہ نہ کرے کیونکہ انسان کی کامیابی کا راز صرف خدا سے استغفار ہے۔ اگر انسان فقط اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگائے تو خدا کامیابی عطا فرماتا ہے، کاش ہمارے حکمران، ہماری افواج ایسا کریں اور کشمیریوں سے بھی یہی کرنے کو کہیں تو چند دنوں میں ہی اس کا اتنا اثر دیکھیں گے کہ انڈیا کو یہ طاقت نہیں ہوگی کہ وہ ان کی آواز دبا سکیں اور ایک کروڑ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا غلام بنا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر، یمن اور بحرین کے عوام یک آواز ہو کر ”اللہ اکبر، اللہ اکبر “ کے نعرے لگائیں تو اس کے اثر اور اللہ تبارک و تعالیٰ کی توفیق سے انہیں ہر مقام پر کامیابی و کامرانی حاصل ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button