اہم ترین خبریںپاکستان

شہید قائدعلامہ عارف حسینی ؒ کی شہادت کے بعد کا ایک دلسوز واقعہ

شیعت نیوز : جب شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کو شہید کردیا گیا تو آپ کی تدفین سے ایک رات قبل کچھ نوجوان آپ کی میت کے گرد جمع تھے…
ایک آہ و زاری کا سلسلہ تھا۔۔۔ ہر جوان تڑپ تڑپ کر رو رہا تھا کہ جیسے اسکا اپنا باپ اس دنیا سے چلا گیا..
اسی دوران ایک جوان بلند ہوا اور آپ سے مخاطب ہوا

"آغا صاحب آپ سو رہے ہیں ؟ اٹھیں نماز شب کا وقت ہو گیا ہے…”

اس جوان نے اپنی بات ابھی مکمل ہی نہ کری تھی کہ یکا یک شہید کی آنکھوں سے آنسو جاری ہونے لگ گئے…
اللہ اکبر…
پھر سے ماحول شدید آہ و بکا اور گریہ و زاری میں بدل گیا…
اے قائد شہید ملت، شہید قائد سلام تم پر
سلام بر شہید حسینی

چھری کی دھار سے کٹتی نہیں چراغ کی لو
بدن کی موت سے کردار مر نہیں سکتا

"شہید عارف حسینیؒ ایک پاکیزہ عاشقِ خدا تھے جو صبح و شام بغیر تھکاوٹ کے راہِ خداوندتعالیٰ، راہِ خدمتِ خلق اور راہِ جہاد و مبارزہ میں مصروف تھے اور شہیدؒ نے نہ صرف خود جامِ شہادت پیا بلکہ شہداء کو اس مقام تک پہنچتے ہوئے نظارہ بھی کیا ہے”

متعلقہ مضامین

Back to top button