ایران

ایران نے ہر جارحیت کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، ظریف کا ٹرمپ کو جواب

شیعت نیوز ؛امریکی صدر کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنی چار ہزار سالہ تاریخ کے دوران نہ جانے کتنے حملہ آوروں کو نابود کیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کسی جنگ میں کامیاب نہیں ہوا لیکن مذاکرات میں کبھی نہیں ہارا۔
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ نے مغربی ایشیا میں اپنے سات ٹریلین ڈالر اور سیکڑوں فوجیوں کی جانیں ضائع کر دی ہیں جو جنگ ویتنام کے بعد امریکہ کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔
ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہ ٹیم بی کی بیان کردہ جعلی تاریخ اور نہ ختم ہونے والی جنگوں کی پیاس سے دھوکہ نہ کھائیں، سفارت کاری، عین دانشمندی ہے اور یہ کبھی کمزوری کے معنی میں نہیں آتی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں ایک تراشا بھی منسلک کیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ کا دعوی، جان بولٹن کی اس یاداشت کا حصہ ہے جو ستمبر دو ہزار سترہ کو ایک امریکی جریدے میں شائع ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button