اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پاک فوج کی قربانیاں قابل قدر ہیں، وفاق المدارس الشیعہ

جامعہ المنتظر لاہور سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پاک فوج کی قربانیاں قابل قدر ہیں

شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے شمالی وزیرستان میں افغانستان بارڈر کیساتھ اور بلوچستان میں فوج اور ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے پسماندگان سے اظہار ہمدردی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

جامعہ المنتظر لاہور سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پاک فوج کی قربانیاں قابل قدر ہیں، اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے ہمیشہ پاک فوج نے مقابلہ کیا اور قوم کو سرخرو کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن کے حوثی مجاہدین کو باغی قراردینا قابل مذمت اور افسوسناک ہے، قاضی نیازحسین نقوی

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام طبقات اور مسلح افواج خارجی عناصر کی طرف سے مسلط کردہ دہشتگردی، تخریب کاری اور فرقہ واریت کیخلاف جنگ میں ہم قدم ہیں اور اس حوالے سے دشمن کبھی بھی افواج پاکستان ہو یا کوئی اور ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتا، پاکستان کا بچہ بچہ اپنے خون کا آخری قطرہ تک قربان کرنے کیلئے تیار ہے اور ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button