سی ٹی ڈی راولپنڈی کی کارروائی کالعدم لشکر جھنگوی کا وہابی دہشتگرد گرفتار
شیعت نیوز: مانکیالہ پل کے قریب دہشت گرد گرفتار کر گیا۔ سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مانکیالہ سے کےایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار دہشتگرد سےبارود،سیفٹی فیوز اور ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیئے گئے۔سی ٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر مانکیالہ ریلوے پل پر کی گئی کارروائی میں مجاہد اقبال نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔
یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: کراچی، کالعدم وہابی تنظیم لشکر جھنگوی فرعون گروپ کے 2مرداور 1خاتون سہولت کار گرفتار
گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے بتایا گیا ہے۔جسکے قبضہ سے آدھ کلو بارود،سیفٹی فیوز،تار اور چار ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کرلیئے گئے ہیں،کالعدم لشکر جھنگوی کے گرفتار دہشتگرد کے خلاف محکمہ انسداد دہشتگردی راولپنڈی میں ایف آئی آر نمبر 24 درج کی گئی ہے جسمیں دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعات چار،پانچ اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ سات شامل کی گئی ہیں،ملزم کو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرکے اسکا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔







