پاکستان

مقبوضہ فلسطین پر غیر منصفانہ موقف کے پیش نظر کشمیر سے متعلق ٹرمپ پر اعتماد کرنا بہت مشکل ہے، علامہ مقصودڈومکی

امریکہ کے جنگی جنون کے مقابل امن کی خواہش اور ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے لیے امن و اخوت کا پیغام پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہونی چاہئے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ نا قابل اعتماد دوست ہے جس کے فیصلوں نے ہمیشہ پاکستان اور امت مسلمہ کو نقصان پہنچایا ہے۔

امریکہ کے جنگی جنون کے مقابل امن کی خواہش اور ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے لیے امن و اخوت کا پیغام پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہونی چاہئے۔انہوں نےکہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش اہمیت کی حامل ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: شہید قائد عارف حسینیؒ کی عالمی سامراج اور ضیائی آمریت کے خلاف جدوجہد کوہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نےکہاکہ ہمیں یقین ہے کہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کا خون ناحق آزادی کشمیر کی نوید ثابت ہو گا۔ کشمیر کے مقدر کا فیصلہ کشمیری عوام کی خواہشات اور عدل و انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیئے۔

امریکن صدر کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ کشمیر پر بھارتی موقف غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نےکہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر غیر منصفانہ موقف کے پیش نظر کشمیر سے متعلق ٹرمپ پر اعتماد کرنا بہت مشکل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button