اہم ترین خبریںپاکستان

حج مسلمانوں کے اتحاد کا مظہر ہے،حجاج اللہ کے مہمان اور پاکستان کے سفیر ہیں،علامہ محمد عون نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ حجاج نظم و ضبط اور اصولوں کی پابندی، احکام خدا وندی پر عمل پیرا اور بارگاہ خداوندی میں نیک نیتی کے ساتھ حج کے امور انجام دیں اور ملکی سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی کیلئے بھی دعا کی جائے۔

شیعت نیوز: حج عمرہ و زیارات کمیٹی کے چیئرمین علامہ محمد عون نقوی نے کہا کہ حجاج اللہ کے مہمان اور پاکستان کے سفیر ہیں، لہٰذا دوران حج سعودی قوانین کی پاسداری اور مسلمانوں کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ یہ بات انہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر حجاج کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حجاج نظم و ضبط اور اصولوں کی پابندی، احکام خدا وندی پر عمل پیرا اور بارگاہ خداوندی میں نیک نیتی کے ساتھ حج کے امور انجام دیں اور ملکی سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی کیلئے بھی دعا کی جائے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: محرم سے قبل ٹھوس اور مؤثر حفاظتی اقدامات کئے جائیں، مولانا عون نقوی

علامہ عون نقوی کا کہنا تھا کہ حج مسلمانوں کے اتحاد کا مظہر ہے لہٰذا دیگر ممالک سے آئے ہوئے حجاج کا احترام اور آپس میں وحدت کا بھی خیال رکھا جائے۔ بعد ازاں وہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے مدینہ منورہ روانہ ہوگئے جبکہ ان کے ہمراہ ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے حجاج کرام اور قومی و ملی شخصیات بھی موجود تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button