لبنان

حزب اللہ کی طرف سے فلسطینیوں کے مکانات منہدم کرنے پر اسرائیل کی مذمت

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں فلسطینیوں کے مکانات منہدم کرنے پر اسرائیل کی بھر پور مذمت کی گئي ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائيل اپنے اس قسم کے وحشیانہ اور غیر انسانی اقدامات کے ذریعہ فلسطینیوں کو آوارہ وطن کرنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ حزب اللہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے گھر گرانے کو جنگی جرائم قراردیا ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے بعض عرب ممالک کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button