پاکستان کی اہم خبریں

مذہبی منافرت اور انتشار پھیلانے والےعناصر بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں، ثروت اعجاز قادری

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنا اور معیشت کو مستحکم کرنا حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے، غربت کے خاتمے، روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کے جن کو کنٹرول کرنے کیلئے اولین بنیادوں پر کام کیا جائے۔

شیعت نیوز: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی منافرت اور انتشار پھیلانے والے عناصربیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں، سیکولر و لبرل ازم کی سوچ اسلام کے منافی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر اورنگی ٹاؤن سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنا اور معیشت کو مستحکم کرنا حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے، غربت کے خاتمے، روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کے جن کو کنٹرول کرنے کیلئے اولین بنیادوں پر کام کیا جائے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: سعودی فوجی اتحاد مسلمانوں پر مظالم نہیں روک سکتا تو محض بادشاہت بچانے کیلئے تصور کیا جائیگا، ثروت اعجاز قادری

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے عوام نے اچھی امیدیں لگائی ہوئی ہیں، اس کو ٹھیس پہونچی تو جمہوریت مستحکم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وعدے اور دعوئے پورے کرنے کا وقت آگیا ہے، بجلی و گیس کا بحران مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن، اقرباء پروری اور دہشتگردی نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، انہیں ختم کرنے کیلئے کام نہیں کیا گیا، تو عوام کے حقوق غصب اور مسائل میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی اور نادہندہ گان کے خلاف چھاپوں کیلئے نیب، ایف بی آر اور ایف آئی اے کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائے اور عملی اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button