اہم ترین خبریںپاکستان

گدی نشین درگاہ اجمیرشریف کی مسجد باب العلم کراچی آمد، علامہ شہنشاہ نقوی سےملاقات

حضرت سید سرور موسوی کاظمی چُشتی نے کہاکہ ہندوستان سے آتے ہوئےیہ طے کر کے آیاتھاکہ کہ پاکستان میں حضرتِ مولانا طارق جمیل اور مولانا شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کروں گا

شیعت نیوز: سُلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز سیّد محمد معین الدین موسوی کاظمی چُشتی رحمت الله عليه کے گدی نشین حضرت سید سرور موسوی کاظمی چُشتی کی امام بارگاہ باب العلم کراچی آمد،آپکے ہمراہ اندرونِ سندھ اور کراچی کے مختلف سلسلوں سے تعلق رکھنے والے صوفیاِئےکرام،سجادہ گان،صاحبزادگان اور پیرانِ طریقت کی شرکت۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:یہ وقت قوم کی خدمت کا ہے سیاست کا نہیں،علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی

اس موقع پر گدی نشین حضرت سید سرور موسوی کاظمی چُشتی نے کہاکہ ہندوستان سے آتے ہوئےیہ طے کر کے آیاتھاکہ کہ پاکستان میں حضرتِ مولانا طارق جمیل اور مولانا شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کروں گا۔انہوں نےاُمت کے اتحاد وحدت پرگفتگو کی۔محبتوں کے فروغ نفرتوں اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے مل کر مشترکہ انداز سے جدوجہد کرنے کی کوششوں اور کاوشوں پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button