اہم ترین خبریںپاکستان

ہم سب کی سوچوں کا محور اسلام کی سربلندی اور ملک میں امن و استحکام ہونا چاہئے ، علامہ عارف واحدی

شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کے ساتھ صوبائی راھنما جناب سید الطاف کاظمی اور ڈویزنل صدر حیدرآباد سندھ جناب محمد علی شاکر نے مرکزی دفتر میں ملاقات کی

شیعت نیوز: شیعہ علما کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف واحدی کے ساتھ صوبائی راھنما جناب سید الطاف کاظمی اور ڈویزنل صدر حیدرآباد سندھ جناب محمد علی شاکر نے مرکزی دفتر میں ملاقات کی ۔موجودہ ملکی سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر گفتگو کی ۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ تنظیم کی بہتری اس میں ھے کہ اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت برقرار رکھتے ھوئے تنظیم کو ہر سطح تک منظم اور مکمل کیا جائے ہم تنظیمی طور پر جتنے منظم اور مضبوط ہونگے اتنے ہی ملی مذہبی حقوق کے حوالے سےاور ملک میں سیاسی طور پر بھرپور کردار ادا کر سکیں گے ۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:پاکستان میں اسلام کا نفاذ متحدہ مجلس عمل کا مشن ہے، علامہ عارف واحدی

علامہ ساجد علی نقوی نے ملک میں اتحاد امت اور استحکام پاکستان کی سوچ پر مبنی جو مثبت پیغام عملی صورت میں دیا ہے اس کو ہم نے آگے بڑھانا ہے ہم سب کی سوچوں کا محور اسلام کی سربلندی اور ملک میں امن و استحکام ہونا چاہئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button