اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کالعدم جماعتوں کے سہولت کاررانا ثناءاللہ کی اہلیہ کا واویلا جھوٹاثابت ہوگیا

دو روز قبل ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے خون کے نمونوں میں شوگر سمیت تمام ٹیسٹ نارمل ہیں۔ جیل حکام کے مطابق رپورٹس میں رانا ثناءاللہ کو تندرست قرار دیا گیا ہے۔

شیعت نیوز: کیمپ جیل لاہور میں قید کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سہولت کار سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ جیل حکام کو موصول ہو گئی ہے۔ دو روز قبل ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے خون کے نمونوں میں شوگر سمیت تمام ٹیسٹ نارمل ہیں۔ جیل حکام کے مطابق رپورٹس میں رانا ثناءاللہ کو تندرست قرار دیا گیا ہے۔

مکمل بلڈ ٹیسٹ، شوگر کی رپورٹ بالکل نارمل آئی ہے۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ یہاں جیل میں بھی روزانہ ڈاکٹرز رانا ثناء اللہ کا چیک اپ کرتے ہیں، جبکہ رانا ثناء اللہ کو دل کے عارضہ کی ادویات روٹین میں مہیا کی جا رہی ہیں۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:رانا ثناءاللہ مظلوم بننے کی کوشش کررہا ہےاس کو اپنےسیاہ کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے،صاحبزادہ حامد رضا

واضح رہے کہ منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار رانا ثناءاللہ کی اہلیہ مسلسل سکیورٹی اداروں اور حکومت پر راناثناءاللہ کی صحت کے حوالے سے دباؤڈالنے میں مصروف ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ راناثناءعارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور انہیں ادویات مقررہ وقت پر نہیں دی جارہی ہیں جس سے ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔ تاہم لیبارٹری ٹیسٹوں کے بعد رانا ثناءاللہ کے صحت مند ہونے کے شواہد سامنے آگئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button