لبنان

حزب اللہ کے خلاف امریکی پابندیاں لبنانی عوام کی توہین ہے

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے علی فیاض نے حزب اللہ کے تین افراد پر امریکہ کی طرف سے عائد پابندیوں کو لبنانی قوم کی توہین قراردیا ہے۔ علی فاض نے لبنانی حکومت اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ حزب اللہ کے خلاف امریکی پابندیوں پر ٹھوس اقدام عمل میں لائیں۔ واضح رہے کہ امریکہ وزارت خزانہ نے پہلی بار حزب اللہ کے پارلیمنی نمائندوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button