اہم ترین خبریںایران

مرجع تقلید آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی رحلت فرماگئے۔

شیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) آیت اللہ العظمی سید محمد حسینی شاہرودی 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم طویل عرصے سے بیمار اور تہران میں ایک اسپتال میں زیر علاج تھے.
انکی نماز جنازہ سوموار کو قم المقدسہ میں ادا کی جائے گی. آیت اللہ محمد حسینی شاہرودی کے والد دنیائے اسلام و تشیع کے بزرگ عالم دین و مرجع تقلید آیت اللہ سید محمود حسینی شاہرودی تھے. آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی 1304 شمسی میں نجف اشرف میں پیدا ہوئے ۔ مرحوم نے 39 برس کی عمر میں نجف اشرف میں درس خآرج کی تدریس کا آغاز کیا ۔ مرحوم حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے ممتاز علماء میں شامل تھے۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button