پاکستان

بھارتی جارحانہ طرز عمل خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے، علامہ عارف حسین واحدی

مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ہم شہداء کے خانوادے کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔بھارتی جارحانہ طرز عمل خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے ۔

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے سب سیکٹر میں بارودی مواد کے دھماکے میں پاک فوج کے پانچ جوانوں کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ہم شہداء کے خانوادے کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔بھارتی جارحانہ طرز عمل خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے ۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:چنددہشتگرد قبائلی علاقوں میں افراتفری پیدا کرکے ریاست کی رٹ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،علامہ عارف واحدی

لائن آف کنٹرول کے سب سیکٹر میں بارودی مواد کے دھماکے میں پاک فوج کے پانچ جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی مواد کا دھماکہ آزاد کشمیر کے علاقے برنالہ میں لائن آف کنٹرول سے چند میٹر کے فاصلے پر ہوا۔

شہدا میں صوبیدار محمد صدیق ،سپاہی محمد طیب ، سپاہی زوہیب اور سپاہی غلام قاسم، نائیک شیر زمان شامل ہیں۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہاہے۔ دھماکہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ باہمی جنگ بندی معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button