اہم ترین خبریںسعودی عرب

حلال شراب نوش فرمانے والے سعودی مفتیوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر

حال ہی میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں نائٹ کلب کا افتتاح ہوا جسے حلال کلب کا نام دیا گیا، اس کے بعد حلال شراب بھی متعارف کروائی گئی ہے

شیعت نیوز : سعودی عرب میں کچھ روز قبل سعودی دارالافتاء سے شراب کو حلال شراب قرار دینے کے بعد سعودی مفتیوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق آج کل سعودی عرب میں ہر جانب اصلاحات کا شور ہے اور اس بہانے کئی غیر اسلامی اور غیرشرعی کاموں کا آغاز کیا گیا ہے۔

حال ہی میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں نائٹ کلب کا افتتاح ہوا جسے حلال کلب کا نام دیا گیا، اس کے بعد حلال شراب بھی متعارف کروائی گئی ہے۔

حیرت انگیز بات یہ تھی کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی دارالافتاء سے اس حلال نائٹ کلب کے بارے میں صرف فتویٰ مانگا گیا لیکن دین فروش سعودی ملاؤں نے نہ صرف اس نائٹ کلب کو جائز قرار دیا بلکہ اس میں جانے کے شرعی احکام بھی بیان کر ڈالے۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/saudi-mufti-allows-night-club/”]

اب سعودی مفتیوں کی جانب سے ’’حلال شراب‘‘ نوش فرمانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح یہ سعودی مفتی شریعت کا مذاق بناتے ہوئے شراب پی رہے ہیں اور انہیں اپنی اس حرکت پر کسی قسم کی ندامت اور شرمندگی کا احساس تک نہیں ہورہا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان کے ولیعہد بننے کے بعد سے سرزمین وحی پر بے حیائی اور فحاشی کے اڈے قائم ہونا شروع ہوگئے ہیں، اس سے قبل بھی سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں امریکی فحش رقاصہ و گلوکارہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button