ایران

دشمن کو ایران کا جواب ایسا ہو گا کہ دشمن کو پشیمان ہونا پڑے گا میجر جنرل غلام علی رشید

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک:ایرانی فوج کے خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی رشید نے پیر کو ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں فوج اور سپاہ کی بحریہ کی یونٹوں کے اڈوں کا معائنہ کرنے کے موقع پر کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو عراق اور افغانستان پر جارحیت کرنے کا سبق مل گیا ہو گا جس کے نتیجے میں واشنگٹن کو اربوں ڈالر کا مالی نقصان ہوا اور اس کے ہزاروں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-

میجر جنرل رشید نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جنگ شروع ہونے کی صورت میں اس کی مدت اور اس کا دائرہ کسی کے اختیار میں نہیں ہو گا، کہا کہ ایران کی مسلح افواج جارح قوت کو اس کی جارحیت کی بھاری قیمت چکانے کے لئے ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ آمادہ اور تیار ہیں اور وہ بہت تیزی کے ساتھ فیصلہ اور ایکشن لیں گی-

متعلقہ مضامین

Back to top button