اہم ترین خبریںپاکستان

گجرانوالہ ،کالعدم وہابی تنظیم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے 3 مبینہ دہشت گردگرفتار

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گوجرانولہ میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

شیعت نیوز: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے گجرانوالہ سے کالعدم وہابی تنظیم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گوجرانولہ میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے 2تکفیری دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں میں شمس الزماں، اشرف اور نعیم نامی شخص شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد کئی کارروائیوں میں ملوث رہ چکے ہیں جن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور نفرت انگیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button